اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا قیدی فرار
ذرائع کے مطابق قیدی کو اڈیالہ جیل سے علاج کے لئے بینظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ ) لایا گیا جہاں سے وہ فرار ہو گیا، ملزم جمیل منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار اور عدالت سے سزا یافتہ تھا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم کے فرار پر تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اے ایس آئی عمران احمد اور کانسٹیبل قمر علی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ کے متن میں لکھا گیا کہ فرار ملزم کو عدنان سمیت نامعلوم شخص وہیل چیئر پر وارڈ سے باہر لے کر گئے، زیر علاج ملزم کو اس کا بیٹا عدنان اور نامعلوم شخص گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 2 روزہ تعطیل کا اعلان
ملزم کے خلاف کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب میں گزشتہ سال مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کو منشیات سمگلنگ ثابت ہونے پر عدالت سے 9سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
علاوہ ازیں عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔