ایم جی کی مشہور گاڑی آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کا سنہری موقع

ایم جی پاکستان نے پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی پر نئی خصوصی فنانسنگ سہولت متعارف کرا دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 4 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) ایم جی پاکستان نے پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی پر نئی خصوصی فنانسنگ سہولت متعارف کرا دی۔

کمپنی کے مطابق اس آفر کے تحت صارفین یہ ایس یو وی ماہانہ 2 لاکھ 6 ہزار 229 روپے کی قسط پر حاصل کر سکیں گے جبکہ پیکیج زیرو مارک اپ اور بغیر کسی پوشیدہ چارجز کے فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایم جی کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ایندھن قیمتوں اور ماحول دوست سفری ذرائع میں عوامی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے لیے ایسے پیکیجز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

خصوصی فنانسنگ آفر کے ساتھ خریداروں کو کئی اضافی سہولیات بھی مفت دی جائیں گی جن کا مقصد گاڑی خریدنے کے ابتدائی اخراجات میں کمی لانا ہے۔

پیکیج میں 74 ہزار 243 روپے مالیت کی انشورنس گارنٹی، 3 لاکھ 6 ہزار 869 روپے مالیت کی دو سالہ گاڑی انشورنس، 25 ہزار روپے مالیت کا ٹریکر اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا 7 کلو واٹ ہوم چارجر شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق ان مفت مراعات کی مجموعی مالیت 5 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے جس سے صارفین کو پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی خریدنے میں خصوصی مالی سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا موٹرز کا فارچونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان

کمپنی نے بتایا کہ یہ فنانسنگ منصوبہ پاکستان بھر میں موجود اس کے ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہو گا۔

دلچسپی رکھنے والے صارفین اپنے قریبی ایم جی ڈیلرشپ سے رابطہ کر کے ڈاؤن پیمنٹ، فنانسنگ مدت، ماہانہ اقساط اور دیگر شرائط و ضوابط سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔