تربیتی پرواز کے دوران خوفناک طیارہ حادثہ، 6 اہلکار ہلاک
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ حادثہ 29 ستمبر کو امور ریجن کے ایک غیر آباد علاقے میں پیش آیا، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا،وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی معلومات میں طیارے کے عملے کے 6 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا اسلحہ موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی اضافی جنگی مواد کے پھٹنے کا خطرہ نہیں تھا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ٹی یو 95 بمبار طیارہ سوویت دور میں تیار کیا گیا تھا اور اسے روس کی طویل فاصلے تک پرواز کرنے والی اہم فوجی صلاحیتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور روسی فضائیہ میں طویل عرصے سے خدمات انجام دے رہا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ غیر آباد علاقے میں موجود تھا، جس کے باعث زمین پر شہری آبادی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں:حوثیوں کا آرامکو ریفائنری پر حملے کا دعویٰ
واقعے کے بعد روسی حکام کی جانب سے حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔