قومی بچت اسکیموں سے منسلک سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری

وزارت خزانہ نے نئی شرح منافع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا/فائل فوٹو
وزارت خزانہ نے نئی شرح منافع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا/فائل فوٹو
Updated | Published October, 1 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نئی شرح منافع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس اسکیم پر منافع کی نئی شرح 11.80 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کی شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ان اسکیموں پر نئی شرح 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

وزارت خزانہ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.76 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔

دوسری جانب سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے 3 سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.57 فیصد ہوگئی ہے۔

اسی اکاؤنٹ کے 5 سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس پلان کی نئی شرح 11.70 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں یہ تبدیلیاں نئے نوٹیفکیشن کے تحت نافذ کی گئی ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.16 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.06 ▼ 0.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.66 ▲ 1.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,256 ▼ 14,010
Gold 22K Per Tola 392,568 ▼ 12,843
Gold 21K Per Tola 374,724 ▼ 12,259
Gold 18K Per Tola 321,192 ▼ 10,508
Silver Per Tola 6,299 ▼ 321
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 52.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.54 ▼ 1.49
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں