آئی فون 18 پرو میکس خریدنے کا نیا طریقہ، اقساط کی سہولت دستیاب
ایسے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس بعض اہل کریڈٹ کارڈز کے ذریعے اقساط پر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
پاکستان میں پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون 18 پرو کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 65 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔
256 جی بی ماڈل کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 65 ہزار روپے جبکہ 2 ٹی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت لگ بھگ 10 لاکھ 75 ہزار روپے تک بتائی جاتی ہے۔
اسی طرح آئی فون 18 پرو میکس کے 256 جی بی ماڈل کی قیمت تقریباً 6 لاکھ 5 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ 2 ٹی بی والا ٹاپ اینڈ ماڈل تقریباً 11 لاکھ 15 ہزار روپے تک پہنچ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل بیچنے یا مرمت کروانے سے پہلے ڈیٹا کیسے محفوظ رکھیں؟ جانیے
صارفین مکمل رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے اہل کریڈٹ کارڈز کے ذریعے اقساط کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
دستیاب منصوبوں کے تحت آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کو 3 ماہ، 6 ماہ، 9 ماہ اور 12 ماہ کی اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تاہم مختلف بینکوں اور اقساط کے منصوبوں میں ماہانہ ادائیگی اور اضافی چارجز مختلف ہو سکتے ہیں۔
صارفین کے لیے ضروری ہے کہ صرف ماہانہ قسط دیکھنے کے بجائے متعلقہ بینک کے پورٹل پر کل قابل ادائیگی رقم بھی ضرور چیک کریں، تاکہ انہیں مکمل مالی لاگت کا اندازہ ہو سکے۔