سعودی عرب میں پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 1 2026 |
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ سمیت بین الاقوامی طلبہ کے لیے مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے اسکالرشپ کے مواقع پیش کیے ہیں۔


پاکستانی طلبہ سعودی عرب کے سرکاری ’اسٹڈی اِن سعودی عرب‘ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی تعلیمی قابلیت اور دلچسپی کے مطابق دستیاب پروگرامز تلاش کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں مختلف جامعات کے تحت بین الاقوامی طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرامز دستیاب ہیں۔ پاکستانی طلبہ بھی ان پروگرامز میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔

سعودی وزارت تعلیم کے مطابق مکمل فنڈڈ اسکالرشپ میں پروگرام کے لحاظ سے مختلف سہولیات شامل ہوسکتی ہیں۔ ان میں ٹیوشن فیس، رہائش، صحت کی سہولیات، مالی معاونت اور سالانہ سفری ٹکٹ شامل ہوسکتے ہیں۔

تاہم تمام اسکالرشپس میں یکساں سہولیات دستیاب نہیں ہوتیں، اس لیے طلبہ کو درخواست جمع کرانے سے پہلے یہ ضرور جانچ لینا چاہیے کہ منتخب اسکالرشپ کے تحت کون سے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

یہ بی پڑھیں: سعودی عرب پر حملے کی صورت میں محمد بن سلمان کا دوٹوک اعلان

پاکستانی طلبہ سرکاری پلیٹ فارم پر مختلف جامعات اور تعلیمی سطحوں کے پروگرامز تلاش کرسکتے ہیں۔ دستیاب مواقع میں بی ایس، ایم ایس اور ڈاکٹریٹ یعنی پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہوسکتے ہیں۔

طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں سے مطابقت رکھنے والے پروگرام کا انتخاب کریں اور یہ بھی چیک کریں کہ متعلقہ پروگرام مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔

درخواست دینے کے لیے طلبہ کو سب سے پہلے سعودی عرب کے سرکاری ’اسٹڈی اِن سعودی عرب‘ پلیٹ فارم پر جاکر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اس کے بعد طلبہ اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق یونیورسٹی، ڈگری لیول اور مطلوبہ پروگرام تلاش کرسکتے ہیں۔ پروگرام منتخب کرنے کے بعد اس کی اسکالرشپ کی نوعیت اور مالی معاونت کی تفصیلات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ طلبہ کو متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے مقرر کردہ تعلیمی قابلیت، عمر، زبان کی مہارت اور دیگر اہلیت کی شرائط بھی چیک کرنی ہوں گی۔

واضح رہے کہ درخواست گزاروں کو اپنی تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور منتخب یونیورسٹی کی جانب سے طلب کیے گئے دیگر ضروری دستاویزات تیار رکھنے چاہئیں۔

پروگرام اور یونیورسٹی کے لحاظ سے اضافی دستاویزات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔ طلبہ کو درخواست جمع کرانے سے قبل تمام دستاویزات اور فراہم کردہ معلومات کی درستگی یقینی بنانی چاہیے تاکہ درخواست کی کارروائی میں مشکلات سے بچا جاسکے۔

درخواستیں سرکاری ’اسٹڈی اِن سعودی عرب‘ پلیٹ فارم کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ادارے کو جمع کرائی جائیں گی، جس کے بعد انہیں متعلقہ سعودی حکام کے مقررہ طریقہ کار کے تحت پراسیس کیا جائے گا۔

درخواست جمع کرانے کے بعد طلبہ کو اپنے اکاؤنٹ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہنا چاہیے کیونکہ انہیں اضافی دستاویزات یا مزید معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا جاسکتا ہے۔

طلبہ کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسکالرشپ کی سہولیات، اہلیت کی شرائط اور درخواست کی آخری تاریخ پروگرام اور یونیورسٹی کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب کے اسکالرشپ پروگرام پاکستانی طلبہ کو ملک کی مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، تاہم درخواست دینے سے پہلے متعلقہ پروگرام کی اہلیت اور مالی سہولیات کی مکمل تفصیلات جانچنا ضروری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.16 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.06 ▼ 0.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.66 ▲ 1.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,256 ▼ 14,010
Gold 22K Per Tola 392,568 ▼ 12,843
Gold 21K Per Tola 374,724 ▼ 12,259
Gold 18K Per Tola 321,192 ▼ 10,508
Silver Per Tola 6,299 ▼ 321
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 52.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.54 ▼ 1.49
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں