نادرا میں ملازمت کے مواقع، امیدواروں کیلئے بڑی خبر

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ماہر اور اہل پیشہ ور افراد کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی کا اعلان کردیا ہے۔

نادرا کے گورننس، رسک مینجمنٹ اینڈ کمپلائنس شعبے میں اس عہدے کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ منتخب امیدوار سکیورٹی فریم ورک کی تعمیل، رسک اسیسمنٹ، انفارمیشن سکیورٹی آڈٹس،مختلف پالیسیز، ایس او پیز اور کنٹرولز کی تیاری سے متعلق ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اسامی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی سے متعلق مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدواروں کو ISO 27001، NIST، CIS Controls، ISO 42001 اور PKI/Web Trust جیسے سکیورٹی معیارات سے متعلق تجربہ ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز کی رسک اسیسمنٹ، جنریٹو اے آئی، لارج لینگویج ماڈلز، پرامپٹ انجیکشن، ڈیٹا ایکسپوژر اور شیڈو اے آئی جیسے جدید سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بھی اس ملازمت کا حصہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری

نادرا کے مطابق ISO 27001،CISM اور CISA جیسی پروفیشنل سرٹیفکیشن رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔اسامی پر منتخب امیدواروں کی تعیناتی اسلام آباد اور کوئٹہ میں کی جائے گی۔

خواہش مند اور اہل امیدوار نادرا کے سرکاری کیریئر پورٹل (careers.nadra.gov.pk) کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ ادارہ تمام شہریوں کو بلا تفریق روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرتا ہے، اس لیے اہل پیشہ ور افراد کو درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں