پی ایس ایل 12: پاکستان سپر لیگ 19 مارچ سے شروع ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)
پاکستان کرکٹ بورڈ فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لینے کے بعد ایونٹ کی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کرے گا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 1 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے آغاز کے لیے ممکنہ تاریخوں پر اتفاق ہوگیا، 19 مارچ سے لیگ شروع کرنے اور 2 مئی کو فائنل کرانے کے تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لینے کے بعد ایونٹ کی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹرز کی جانب سے لیگ جنوری میں شروع کرنے پر مجبور دیا گیا تھا جس کا مقصد اسپانسرشپ کے حصول میں آسانی پیدا کرنا تھا تاہم فرنچائز مالکان اپریل کی ونڈو کو ترجیح دے رہے تھے۔

پی سی بی نے اب 19 مارچ سے ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فائنل کیلئے 2 مئی کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

آئندہ سال رمضان المبارک کا آغاز 8 فروری کو متوقع ہے اس لیے لیگ رمضان کے بعد منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاہم پی ایس ایل 12 کے میچز ایک بار پھر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہوں گے، جس کا ممکنہ انعقاد 10 مارچ سے 15 مئی تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برسوں میں بھی دونوں لیگز کے شیڈول میں ٹکراؤ رہا تاہم پاکستانی لیگ کی ٹی وی ریٹنگز پر نمایاں اثر نہیں پڑا اور شائقین نے پی ایس ایل میں بھرپور دلچسپی برقرار رکھی۔

حکام کو امید ہے کہ آئندہ ایڈیشن میں بھی پاکستانی لیگ کو شائقین کی اسی طرح پذیرائی حاصل ہوگی۔

دوسری جانب آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے والے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ پلیئرز آکشن کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی تاہم بعض فرنچائزز نے غیر ملکی اسٹارز سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: لکی مروت میں فائرنگ، 3 مقامی کرکٹر شہید

ذرائع کے مطابق کچھ اہم غیر ملکی کھلاڑی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ فی الحال کھلاڑیوں سے متعلق معاملات سست رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن لیگ کی تاریخوں کے باضابطہ اعلان کے بعد اس عمل میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 12 کے وینیوز اور دیگر انتظامی تفصیلات کو بھی جلد حتمی شکل دی جائیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.16 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.06 ▼ 0.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.66 ▲ 1.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,256 ▼ 14,010
Gold 22K Per Tola 392,568 ▼ 12,843
Gold 21K Per Tola 374,724 ▼ 12,259
Gold 18K Per Tola 321,192 ▼ 10,508
Silver Per Tola 6,299 ▼ 321
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 52.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.54 ▼ 1.49
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں