جاپان کی تاریخی جیل منفرد انداز میں لگژری ہوٹل میں تبدیل

فائل فوٹو
Updated | Published September, 24 2026 |
ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپانی کمپنی نے نارا شہر کی ایک صدی سے زائد پرانی جیل کی سات سال تک تزئین و آرائش کے بعد اسے ہوشینو نارا پریزن ہوٹل کے نام سے جون 2026ء میں دوبارہ کھول دیا۔

نارا جیل 1908ء میں تعمیر ہوئی تھی اور 2017ء میں اسے ثقافتی ورثے کا درجہ دیا گیا۔ تقریباً 25 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس تاریخی عمارت میں اب لگژری ہوٹل کے ساتھ ایک میوزیم بھی موجود ہے۔

جیل کی عمارت کا ڈیزائن ستارے کی شکل میں ہے، جس کے پانچ ونگز ایک مرکزی کمانڈ پوسٹ کے گرد بنائے گئے ہیں۔ تاریخی عمارت کی بیشتر تعمیراتی خصوصیات کو برقرار رکھتے ہوئے سابقہ سلاخوں والے کمروں کو باہم ملا کر پرتعیش رہائش گاہوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

ہوٹل میں تین اقسام کے کمرے دستیاب ہیں، جن میں سب سے بڑا کمرہ بنیادی طور پر 11 سابقہ حوالاتی کمروں کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ ایک رات کا کرایہ تقریباً 245 ڈالر سے شروع ہوتا ہے، تاہم سیاحتی سیزن کے مطابق اس میں فرق ہوسکتا ہے۔

ہوٹل کے ہالز میں لکڑی کے سبز دروازوں سمیت کئی پرانی تفصیلات آج بھی موجود ہیں، جبکہ کمروں کے نمبر بھی سابقہ جیل کے نمبروں کے مطابق برقرار رکھے گئے ہیں۔

ہوشینو نارا پریزن جاپان کی ان تاریخی جیلوں میں شامل ہے جو مغربی طرز تعمیر کے تحت بنائی گئی تھیں۔ جیل میں ماضی میں 16 سے 26 قیدی رکھے جاتے تھے اور اس کی تعمیر میں قیدیوں نے بھی حصہ لیا تھا، جبکہ عمارت میں رومن طرز تعمیر کو ترجیح دی گئی تھی۔

تاریخی عمارت کو جدید ہوٹل میں تبدیل کرتے ہوئے سب سے بڑا چیلنج اس کی اصل تعمیراتی خصوصیات کو محفوظ رکھنا تھا، تاہم تزئین نو کے بعد یہ مقام بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک منفرد رہائشی تجربہ بن چکا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.40 ▼ 1.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.86 ▼ 2.94
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 —
Gold 22K Per Tola 416,307 —
Gold 21K Per Tola 397,384 —
Gold 18K Per Tola 340,615 —
Silver Per Tola 6,933 —
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 —
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں