سعودی عرب میں پاکستانیوں کی سیاسی سرگرمیوں پر سفارتخانے کا انتباہ

سعودی عرب
سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 23 2026 |
ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں سیاسی سرگرمیوں اور مظاہروں میں شرکت سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی قوانین کے تحت کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینا ممنوع ہے۔ اس لیے پاکستانی شہری سیاسی اجتماعات، مظاہروں، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے دور رہیں۔

بیان میں سوشل میڈیا کے محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال پر بھی زور دیا گیا، پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبریں یا افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور سیاسی یا فرقہ وارانہ بحث، تکرار اور اشتعال انگیز مواد شیئر نہ کریں۔

سفارتخانے نے سعودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید یا اشتعال انگیزی پر مبنی مواد سے بھی اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاؤہ خطے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کو سنسنی خیز انداز میں پیش کرنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم

سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب کے مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی بھی ہوسکتی ہے۔ جس میں گرفتاری، جرمانہ، قید، ملک بدری اور دوبارہ سعودی عرب میں داخلے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہوسکتے ہیں۔

یہ ہدایات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی، سفارتی اور سکیورٹی تعاون جاری ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی رواں ماہ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی استحکام کے حق میں متعدد بیانات جاری کیے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں