سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونیوالے ہر بچے کیلئے سونے کی انگوٹھی کا اعلان

بھارتی ریاست تمل ناڈو کی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی اور ماؤں و نومولود بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک منفرد فلاحی اسکیم متعارف کرا دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 24 2026 | Muhammad Bilal
تمل ناڈو: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو کی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی اور ماؤں و نومولود بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک منفرد فلاحی اسکیم متعارف کرا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمل ناڈو حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم کا نام ’’تھائی ماما تھنگا موتھیرا تھٹم‘‘ رکھا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے ہر نومولود کو تحفے کے طور پر ایک گرام سونے کی انگوٹھی دی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو سہولت فراہم کرنا، سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بڑھانا اور محفوظ زچگی کو فروغ دینا ہے۔

تمل ناڈو حکومت نے اس اسکیم کے لیے سالانہ 755.83 کروڑ بھارتی روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

اعلان کے مطابق 22 جون 2026 یا اس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچے اس اسکیم کے اہل ہوں گے۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ وجے اس اسکیم کا باضابطہ افتتاح 15 ستمبر کو سی این اناڈورائی کے یوم پیدائش کے موقع پر کریں گے۔

سرکاری بیان کے مطابق یہ منصوبہ حکومت کے وسیع تر وژن ’’ویٹری تملھگم‘‘ کا حصہ ہے، جس کے تحت ماؤں اور بچوں کو بہتر طبی سہولیات، تحفظ اور مالی معاونت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی جانے والوں کیلئے خوشخبری، مفت لگژری رہائش کا اعلان

حکام کے مطابق تمل ثقافت میں سونے کی انگوٹھی خوشحالی، برکت اور نیک شگون کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس لیے بچوں کو یہ تحفہ نہ صرف مالی مدد فراہم کرے گا بلکہ خاندانوں کے لیے جذباتی اہمیت بھی رکھے گا۔

ماہرین کے مطابق اس اسکیم سے ریاست بھر کے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں زچگی کے رجحان میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں