دبئی جانے والوں کیلئے خوشخبری، مفت لگژری رہائش کا اعلان
رپورٹ کے مطابق اماراتی ایئر لائن کی جانب سے موسمِ گرما کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے مفت لگژری رہائش فراہم کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس آفر کے تحت دبئی جانے یا وہاں 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مسافر مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش سے مستفید سکیں گے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان اپنے واپسی کے ٹکٹ بک کروانا ہوں گے جبکہ سفر ی مدت 25 جون سے 30 ستمبر کے درمیان ہونی چاہیے۔
ایئر لائن کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو دبئی کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں دو راتوں کے مفت قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
علاوہ ازیں پریمیم اکانومی اور اکانومی کلاس کے مسافر ایک رات مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر، ایل این جی پلانٹ میں دھماکہ، پاکستانیوں سمیت 13 افراد جاں بحق
ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق اس منفرد مہم کا مقصد دبئی میں سیاحت کو فروغ دینا، بین الاقوامی مسافروں کو شہر کے منفرد تجربات سے روشناس کرانا اور انہیں زیادہ وقت دبئی میں گزارنے کی جانب راغب کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اس خصوصی پیکیج کے تحت دبئی آنے والے مسافروں کو ایک منفرد رعایتی پروگرام تک بھی رسائی دی جائے گی جس کے ذریعے انہیں دبئی بھر میں 600 سے زائد ریسٹورنٹس، شاپنگ سینٹرز، تفریحی مقامات اور اسپا سہولیات پر خصوصی رعایتیں دستیاب ہوں گی۔