پاکستان کی سفارتکاری رنگ لے آئی، ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیشرفت

Pakistan Iran US mediation
فائل فوٹو
Updated | Published June, 22 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، امریکا نے ایران کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کے آغاز کا اشارہ دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتکاری کو ترجیح دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں اور اپنے متنازع جوہری پروگرام سے دستبردار ہو جائے تو امریکا تہران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے بجائے امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور سفارتی ذرائع سے دیرپا تبدیلی لانا چاہتا ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ مستقبل کی جانب دیکھا جائے، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں ہونے والے مذاکرات ایک غیر معمولی پیش رفت ہیں، کیونکہ اس سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان اس نوعیت کے اعلیٰ سطحی رابطے دیکھنے میں نہیں آئے تھے۔

امریکی نائب صدر نے مزید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور ایرانی عوام کے ساتھ مثبت روابط قائم کرنے کی ہدایت دی ہے، موجودہ پیش رفت خطے میں بحران کے خاتمے اور امن و ترقی کے ایک نئے دور کے آغاز کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام کے موقع پر مسلسل 4 چھٹیوں کا امکان

امریکی نائب صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سسراہتے ہوئے کہا کہ اگر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمت عملی اور سفارتی کاوشیں نہ ہوتیں تو شاید یہ مذاکرات ممکن نہ ہو پاتے، فیلڈ مارشل نہ صرف ایک بہترین فوجی رہنما بلکہ ایک کامیاب سفارتکار بھی ثابت ہوئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں