زیارات کیلئے عراق جانیوالے زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری

عراق زیارات کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے وزارت مذہبی امور نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عراق زیارات کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے وزارت مذہبی امور نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق 50 سال سے کم عمر افراد کے لیے فیملی کے بغیر عراق میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر زائرین صرف اپنی فیملی کے ہمراہ عراق جا سکیں گے، جبکہ اکیلے سفر کرنے کی صورت میں انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر 50 سال سے کم عمر کوئی زائر فیملی کے بغیر ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرے یا اس کی درخواست مسترد ہو جائے تو ویزا فیس بھی واپس نہیں کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے زیارات گروپ آرگنائزرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ زائرین کو نئی شرائط سے مکمل طور پر آگاہ کریں تاکہ سفر سے قبل کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سرکلر میں مزید بتایا گیا ہے کہ عراق زیارات کے لیے زائرین کو 30 دن کا ویزا جاری کیا جائے گا، تاہم یہ ویزا ایک ہی وقت میں عاشورہ اور اربعین دونوں مواقع کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی رسیدیں دینے اور سیل چھپانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اعلامیہ کے مطابق فیملیز کو ویزا جاری کرنے سے قبل ان کی باقاعدہ ویری فکیشن بھی کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے زائرین عراق زیارات کے لیے جا سکتے ہیں، تاہم انہیں بھی جاری کردہ گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد زائرین کے سفر کو منظم، محفوظ اور عراقی قوانین کے مطابق بنانا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں