ملک بھر کے سرکاری و نجی بینکس دو روز بند رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم عاشور پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک بھر کے کمرشل اور سرکاری بینک بند رہیں گے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم عاشور پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک بھر کے کمرشل اور سرکاری بینک بند رہیں گے۔

مرکزی بینک نے 9 ویں اور 10ویں محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر کے بینکوں میں دو روز کی عام تعطیل کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان 25 جون بروز جمعرات اور 26 جون بروز جمعہ کو عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یوم عاشور پر سٹیٹ بینک کے تمام دفاتر سمیت ملک بھر کے تمام نجی اور سرکاری بینکوں میں بھی عوام کے لیے لین دین اور پبلک ڈیلنگ سہولت دستیاب نہیں ہو گی، ملک بھر میں بینک دوبارہ 29 جون پیر کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم جولائی سے تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نئے سیلبز متعارف

مرکزی بینک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینکنگ سے متعلق اپنے ضروری امور ان سرکاری چھٹیوں سے قبل ہی سرانجام دے لیں تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے سرکاری چھٹیوں کے دوران شہری آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم سروسز سے معمول کے مطابق مستفید ہو سکیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں