دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 11 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

کپتان صاحبزادہ فرحان نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان نے 22 جبکہ حسن نواز نے 19 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، مہیش تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی، یوں پاکستان نے میچ 82 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کو کیمپ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کا سامنا

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا 32، چمندو وکرما سنگھے 29، کمیندو مینڈس 23 اور سنتھ جے سوریا 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عمران رندھاوا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سلمان مرزا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں