پنشنرز کیلئے اہم خبر،حکومت کا بڑا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 8 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنشنرز کے لیے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے کسی پنشنر کی پنشن بند نہیں کی جائے گی۔

نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شہاب علی کے مطابق حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جس کے تحت ستمبر تک نادرا سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے پر پنشن کی ادائیگی روک دی جائے۔

نادرا متعلقہ اداروں کے تعاون سے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجرا میں سہولت فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد بالخصوص بزرگ پنشنرز کے لیے اس عمل کو آسان بنانا ہے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی پنشنر کا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ستمبر میں جاری نہیں ہوسکا تو اسے پنشن بند کرنے کی وجہ نہیں بنایا جائے گا اور صرف اس بنیاد پر پنشن کی ادائیگی نہیں روکی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

نادرا کے مطابق یہ وضاحت مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کے پنشنرز پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

ایسے اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین بھی متاثر نہیں ہوں گے جنہوں نے ابھی تک پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے نادرا کے ساتھ انتظامات مکمل نہیں کیے۔

نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر نے واضح کیا کہ کسی بھی ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کی پنشن صرف اس وجہ سے بند نہیں کی جائے گی کہ نادرا کی جانب سے اس کا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مقررہ مدت تک جاری نہیں ہوسکا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجرا کی سہولت کا مقصد بزرگ پنشنرز کو بار بار مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے بچانا اور پنشن کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.00 ▲ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.12 ▼ 1.74
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.93 ▼ 1.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,499 ▼ 859
Gold 22K Per Tola 393,708 ▼ 788
Gold 21K Per Tola 375,812 ▼ 752
Gold 18K Per Tola 322,124 ▼ 644
Silver Per Tola 6,328 ▲ 17
Platinum Per oz (USD) 1,720 ▲ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 396.65 ▲ 3.01
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں