پی پی رہنما پیر عارف زمان قریشی کا انتقال، آصف زرداری کا اظہار تعزیت

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما مخدوم پیر عارف زمان قریشی
صدر مملکت آصف زرداری نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 8 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور ضلع خانیوال (میاں چنوں) سے تعلق رکھنے والے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مخدوم پیر عارف زمان قریشی کا انتقال ہوگیا، ان کی وفات پر ملکی سیاسی قیادت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے لے کر موجودہ قیادت تک پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی، ان کی خدمات اور طویل جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن لانگ مارچ بھی ہوگا، بیرسٹر گوہر

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی پارٹی کے لیے طویل جدوجہد اور گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، انکی وفات پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، ان کی پارٹی اور جمہوری جدوجہد کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری اور سینیٹر پلوشہ خان سمیت دیگر قائدین نے بھی ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔

مرحوم مخدوم پیر عارف زمان قریشی ضلع کونسل خانیوال کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.00 ▲ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.12 ▼ 1.74
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.93 ▼ 1.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,499 ▼ 859
Gold 22K Per Tola 393,708 ▼ 788
Gold 21K Per Tola 375,812 ▼ 752
Gold 18K Per Tola 322,124 ▼ 644
Silver Per Tola 6,328 ▲ 17
Platinum Per oz (USD) 1,720 ▲ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 396.65 ▲ 3.01
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں