انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ بولر مارک ووڈ
انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 23 2026 |
لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مارک ووڈ نے لکھا کہ 'میں نے ہمیشہ ثابت قدم رہنے کی کوشش کی اور انجری سے واپس آکر لوگوں کو غلط ثابت کرنے اور سب کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ میں کیا کرسکتا ہوں لیکن بدقسمتی سے، اس بار میں یہ جنگ ہار گیا'۔

مارک ووڈ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اب ٹیسٹ اور 50 اوورز کی کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں، اس لیے گزشتہ ایک سال کے دوران انگلینڈ کے لیے مزید کھیلنے کا خواب آہستہ آہستہ مجھ سے چھن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز تھا جس کی میں خواہش کرسکتا تھا اور یہ میرے لیے ایک خواب کی تعبیر تھی۔

واضح رہے کہ مارک ووڈ نے 2015 میں لارڈز کے میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور 38 ٹیسٹ میچز میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ کے لیے 70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک شرما نے ٹی 20 میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

36 سالہ مارک ووڈ 2019 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی تاریخی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

انہوں نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں حاصل کیں اور متعدد مواقع پر 95 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کی۔

مارک ووڈ نے 4 ایشز سیریز میں بھی شرکت کی اور آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی یادگار فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں