محمد رضوان کا این سی سی اے کو جواب، موبائل واپسی پر سوال اٹھا دیا
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کوریئر تحریری جواب ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رضوان نے خط میں ادارے سے پوچھا کہ انہیں کس معاملے میں طلب کیا گیا اور اس کی وجہ کیا ہے؟ قومی کرکٹر نے موبائل فون واپس نہ کیے جانے پر بھی سوال اٹھایا اور استفسار کیا کہ ان کا فون اب تک کیوں نہیں لوٹایا گیا؟
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپیسی
انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے کون سی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے، اس بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش ہوچکے ہیں جہاں دونوں سے انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس اور موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات کے معاملے میں تقریباً دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔