رونالڈو کی پنالٹی سے قبل بسم اللّٰہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
اس منظر نے دنیا بھر کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر اس پر بھرپور بحث جاری ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کو فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے شاندار کیریئر میں متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں اور میدان میں ان کی مستقل مزاجی اور فٹنس کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
اس وقت وہ اپنے آخری فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو ایک حالیہ میچ کے دوران کی ہے جس میں پنالٹی کک لینے سے قبل رونالڈو کو مختصر لمحے کے لیے دعا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق انہوں نے بسم اللّٰہ پڑھا، جس کے بعد یہ کلپ تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیل گیا۔
رونالڈو گزشتہ کچھ سال سے سعودی عرب کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کے رویے اور مختلف ثقافتی اثرات کو بھی مداحوں کی جانب سے نوٹ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر شہید
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف صارفین نے اس لمحے پر ملا جلا ردِعمل دیا ہے، کئی صارفین نے اسے خوب سراہتے ہوئے لکھا کہ بسم اللّٰہ کی برکت ظاہر ہے، جبکہ بعض نے اسے جذباتی اور متاثر کن لمحہ قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ منظر دل کو چھو گیا جبکہ ایک اور نے کہا کہ رونالڈو نے سب کا دل جیت لیا۔