لاہور: غیر ملکی خواتین سے زیادتی کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

غیر ملکی خواتین سے زیادتی کا معاملہ
پولیس کو موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغواء اور مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ لاہور پولیس کو موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے تین افراد نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، دوران تفتیش ملزمان نے خواتین سے اپنے ڈیجیٹل وائیلٹ میں 19ہزار ڈالر منتقل کرائے، ملزمان نے خواتین کےساتھ کرپٹو کرنسی میں چار سے پانچ لاکھ ڈالر انویسٹ کیے ہوئے تھے، ملزمان نے ان سے پیسوں کی واپسی کامطالبہ کیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان اور خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیےلیے نمونے فارنزک لیںب بھجوا دیے گئے ہیں، ملزمان کے موبائل فون بھی فرانزک میں بھیج دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ زیادتی کا معاملہ، غیر ملکی خاتون کا ریکارڈ بیان منظر عام پر آگیا

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے کہا کہ لاہور فرانزک اور ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، ملزمان کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جارہا ہے، عام ملزمان کی طرح پہلے دن سے اب تک حوالات بند رکھا جارہا ہے، ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیش کو مکمل میرٹ پر دیکھا جارہا ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ڈیفنس سی غیر ملکی خواتین کیساتھ اغوا اور زیادتی کے معاملے میں لاہور پولیس نے پانچویں ملزم احمد رضا ولد مظہر حیات کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزم احمد رضا بھی دیگر ملزمان کیساتھ غیر ملکی لڑکیوں کو اغواء کرنے اور زیادتی کرنے کے مقدمہ میں شامل تھا، ملزم احمد رضا سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

دیگر زیر حراست 4 ملزمان میں محمد رضا ڈار، سکندر عزیز خان ولد عزیز، الحکیم بھٹی، حسن رضا ولد محمد رضا علی، ساجد علی ولد ذوالفقار علی شامل ہیں، ملزمان 5 روزہ ریمانڈ حوالات میں بند ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں