نئی آئی سی سی رینکنگ، بابر کی ایک درجہ تنزلی، 20ویں نمبر پر چلے گئے
نئی آئی سی سی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ایک بار پھر ٹیسٹ کے نمبر ون بیٹر بن گئے، انگلش کرکٹر ہیری بروک ایک درجے تنزلی کے دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد دونوں بالترتیب 19 ویں اور 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ باؤلرز میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نمبر ون باؤلر بن گئے، بھارت کے جسپریت بمراہ کا دوسرا اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک کا تیسرا نمبر ہے۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، بھارت کے شبمن گل تین درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
اسی طرح پاکستان کے سٹار بیٹر بابراعظم کی بدستور چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی اور پاکستانی بیٹر شامل نہیں ہے۔
ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشدخان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، پاکستان کےابرار احمد کی دوسری جبکہ پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نویں پوزیشن پر ہیں۔