آئی سی سی نے دوران کیریئر ’ماں‘ بننے والی کھلاڑیوں کیلیے نئے اصول متعین کر دیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)
نئے اصول انگلینڈ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جاری کیے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 |
دبئی (ویب ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حمل اور زچگی کے بعد کرکٹ میں واپسی سے متعلق نئے رہنما اصول متعارف کرا دیئے۔

انگلینڈ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جاری کیے گئے ان رہنما اصولوں کا مقصد کھلاڑیوں، کرکٹ بورڈز، کوچز اور طبی عملے کو ایسی عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے جس سے ماؤں کے لیے دوبارہ اعلیٰ سطح کی کرکٹ کھیلنا آسان ہو سکے۔

آئی سی سی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کی رکن اور آسٹریلوی ٹیم کی ڈاکٹر فلپا اِنج کے مطابق یہ اقدام اس سوچ کو فروغ دیتا ہے کہ بچے کی پیدائش کسی خاتون کرکٹر کے کیریئر کا اختتام نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر نعیم حسن پر مبینہ پولیس تشدد

ان ہدایات میں جسمانی بحالی، ذہنی صحت، مرحلہ وار ٹریننگ، کرکٹ کے لیے مخصوص فٹنس اور مسلسل طبی نگرانی جیسے اہم پہلو شامل ہیں۔

رہنما اصولوں میں بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق مشورے، کھیل کے مقامات پر فیڈنگ کی مناسب سہولیات، لچکدار ٹریننگ ماحول اور سفری معاونت کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی آفی فلیچر اور پاکستان کی سابق کپتان بسمہ معروف سمیت کئی کھلاڑی زچگی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں کامیاب واپسی کر چکی ہیں جس سے اس اقدام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں