لاہور: جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا اپٹما ہاؤس کا دورہ، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن
پاکستان اور جرمنی کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 20 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن (VFI) کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آرٹز کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی جرمن وفد نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، جس میں پاکستان اور جرمنی کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اپٹما اور جرمن وفد نے دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں باہمی اشتراک اور پائیداری کے عالمی معیارات پر عملدرآمد کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آرٹز نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی جانب سے عالمی معیارات پر عملدرآمد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمن ادارہ (VFI) پاکستانی برآمد کنندگان اور جرمن درآمد کنندگان کے درمیان کاروباری روابط اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کیلئے ہزاروں نوکریوں کا اعلان

ملاقات میں چیئرمین اپٹما نے کہا کہ جی ایس پی پلس (GSP+) اسٹیٹس یورپی منڈی میں پاکستانی برآمدات کو بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں واضح مسابقتی برتری فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت آرگینک کاٹن، ری سائیکلڈ پولیسٹر اور ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنا کر پائیدار صنعتی ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

اپٹما کے رہنما اسد شفیع نے برآمدی اعداد و شمار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جی ایس پی پلس سہولت کے تحت 2013ء سے اب تک یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 73 فیصد جبکہ صرف جرمنی کو کی جانے والی برآمدات میں 40 فیصد تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ اپٹما کی ممبر ملز جی ایس پی پلس کے 27 بین الاقوامی کنونشنز سمیت SA8000 اور Oeko-Tex جیسے عالمی پائیداری کے معیارات پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہیں۔ مزید برآں، اپٹما عالمی تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگی اور پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 'نیشنل کمپلائنس اینٹیٹی' کے قانونی فریم ورک کی تیاری میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▼ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.49 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.25 ▼ 1.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 387,772 ▼ 11,356
Gold 22K Per Tola 355,458 ▼ 10,410
Gold 21K Per Tola 339,301 ▼ 9,937
Gold 18K Per Tola 290,829 ▼ 8,517
Silver Per Tola 4,715 ▼ 208
Platinum Per oz (USD) 1,378 ▼ 55.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں