بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے میڈیا کو بتایا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 17 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ خواتین ہوں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی، اب یہ خواتین بھی مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کرسکیں گی۔