بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Libya Jobs for Pakistanis
فائل فوٹو
Updated | Published November, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، 10 سال بعد پاکستان اور لیبیا کے درمیان ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے معاملات دوبارہ بحال ہوگئے، جس کے نتیجے میں لیبیا میں ایک لاکھ پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور لیبیا کے حکام کے درمیان افرادی قوت کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

لیبیا کو تعمیرات، صحت، ہوٹل انڈسٹری، آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ہنرمند پاکستانی کارکنوں کی ضرورت ہے، ان شعبوں میں بھرتیوں کا عمل آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے پاکستان میں سفیر اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی اداروں کے درمیان اب تک چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے حکام معاملات طے کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

مجوزہ معاہدے کے بعد ملازمتوں کیلئے بھرتیوں اور ویزا پراسیس کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ابتدائی طور پر تعمیرات، صحت اور ہوٹلنگ کے شعبوں سے وابستہ تربیت یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

اس کے علاوہ آئی ٹی ماہرین، الیکٹریشن، پلمبرز، مستریوں اور دیگر ہنرمند کارکنوں کیلئے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ ملنے کا امکان ہے۔

یہ پیشرفت پاکستانی ہنرمند افراد کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ترسیلات زر میں اضافے کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہے۔ تاہم حتمی بھرتیوں اور تنخواہوں کی تفصیلات معاہدے کے بعد سامنے آئیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▼ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.49 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.25 ▼ 1.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 387,772 ▼ 11,356
Gold 22K Per Tola 355,458 ▼ 10,410
Gold 21K Per Tola 339,301 ▼ 9,937
Gold 18K Per Tola 290,829 ▼ 8,517
Silver Per Tola 4,715 ▼ 208
Platinum Per oz (USD) 1,378 ▼ 55.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں