پاکستان میں سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 19 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)ملک میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سولر پینلز کی قیمتوں اور طلب میں صارفین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان شہری گھروں اور کاروباری مقامات پر سولر سسٹم لگوانے کو ترجیح دے رہے ہیں، ایسے میں سولر پینلز کی تازہ قیمتیں جاننا اہم ہوگیا ہے۔

اکتوبر 2026 میں فراہم کردہ مارکیٹ معلومات کے مطابق مختلف کمپنیوں کے سولر پینلز کی قیمتیں ان کی پاور، برانڈ، معیار اور اسٹاک کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ مارکیٹ میں 545 واٹ سے 590 واٹ تک کے پینلز مختلف نرخوں پر دستیاب ہیں۔

قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق لانگی کے 545 واٹ پرانے اسٹاک والے سولر پینل کی فی پلیٹ قیمت 21 ہزار 255 روپے بتائی گئی ہے، جبکہ جے اے سولر کے 585 واٹ پینل کی قیمت 23 ہزار 545 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں اپلائی کرنے والوں کیلئے خوشخبری

اسی طرح لانگی X7 کے 585 واٹ پینل کی قیمت 25 ہزار 10 روپے، ٹرینا کے 590 واٹ پینل کی قیمت 23 ہزار 600 روپے اور جِنکو ٹائیگر نیو کے 580 واٹ پینل کی قیمت 24 ہزار 505 روپے بتائی گئی ہے۔

سولر پینلز کی خریداری سے قبل صارفین کو چاہیے کہ مختلف ڈیلرز سے نرخ معلوم کریں اور پینل کے گریڈ، وارنٹی اور اصل پاور کی تصدیق کریں۔ یاد رہے کہ یہ قیمتیں فراہم کردہ مارکیٹ معلومات پر مبنی ہیں، حتمی نرخ شہر، دکان اور دستیاب اسٹاک کے مطابق مختلف ہوسکتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.40 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.98 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,318 ▲ 1,171
Gold 22K Per Tola 396,292 ▲ 1,074
Gold 21K Per Tola 378,279 ▲ 1,025
Gold 18K Per Tola 324,239 ▲ 879
Silver Per Tola 5,914 ▼ 19
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 15.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 3.63
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 66.43
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 28.77
LPG Per Kg 241.43 ▼ 37.91
ضرور پڑھیں