پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری، صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کی تیسری وکٹ 106 رنز پر گری۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ وکٹ تازہ ہے اور اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتا۔ انہوں نے 300 رنز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شاہین آفریدی کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ اس میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہین آفریدی، سعد بیگ، صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ تین ملکی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔
پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی، بابر اعظم ، فخر زمان، صائم ایوب، سعد بیگ، سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن نواز، عرفات منہاس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہیں، میڈیکل ٹیم دونوں کھلاڑیوں کی نگرانی کر رہی ہے، آئندہ میچز میں شاداب، سفیان مقیم کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔