مولانا فضل الرحمان متحرک، مذاکرات کی راہ ہموار ہونے لگی

Maulana Fazlur Rehman Latest News
فائل فوٹو
Updated | Published October, 11 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے متحرک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپوزیشن سے رابطوں کی آخری کوشش کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت کا ساتھ دے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تعاون کرے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر سے بھی دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ ان رابطوں کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آج شام پریس کانفرنس کیے جانے کا امکان ہے، جس میں وہ حالیہ سیاسی رابطوں اور مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مذاکرات کے لیے معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تو جمعیت علمائے اسلام اس کی مخالفت میں آخری حد تک جائے گی۔

سیاسی حلقوں کی نظریں اب مولانا فضل الرحمان کی متوقع پریس کانفرنس اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے ممکنہ نتائج پر مرکوز ہیں، تاہم مذاکرات کے حوالے سے کسی حتمی پیش رفت کا باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں