حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، کے پی حکومت کو ایک اور موقع دینے کی تجویز

Ishaq Dar Maulana Fazlur Rehman Contact
فائل فوٹو
Updated | Published October, 11 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی، صوبائی حکومت کے حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل ایک اور کوشش کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ارکان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کے کردار اور وفاق کے ساتھ تعاون کے معاملے پر بھی سوالات اٹھائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے آخری کوشش کی جائے، تاکہ معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا امکان دیکھا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔ رابطے کا مقصد خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال اور صوبائی حکومت کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرنا بتایا گیا ہے۔

اجلاس میں ہونے والی اس پیش رفت کو خیبرپختونخوا سے متعلق وفاقی حکومت کے آئندہ فیصلوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم صوبائی حکومت کو ایک اور موقع دینے کی تجویز پر حتمی فیصلے، اسحاق ڈار اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان گفتگو کی تفصیلات اور وفاقی کابینہ کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے آنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعلقات پر اب آئندہ حکومتی اقدامات کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں