خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، سابق فاٹا اور متصل علاقوں میں کابینہ کا ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا آرٹیکل 232اور234 کے تحت ایمرجنسی اورگورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شدید بد امنی کا شکار بارہ اضلاع کے معاملے کو ایمرجنسی کی نفاذ کے بعد الگ سے دیکھا جائے گا،گورنر فیصل کریم کنڈی ہی نئی ذمہ داریاں انجام دینگے۔
صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون،ڈی چوک سمیت شہر بھر میں 6 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، وفاقی کابینہ اجلاس کی وجہ سے سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے،اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چودھری، امیر مقام، سید عمران شاہ، حنیف عباسی، معین وٹو، پرویز خٹک،احد چیمہ، مصطفٰی کمال اور ہارون اختر شریک ہیں۔