آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں ٹکرا گئیں، 10 مسافر زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ آزادی اسٹیشن پر پیش آیا جہاں دو میٹرو بسیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی مسافروں کو طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 10 مسافروں میں سے 9 کو معمولی چوٹیں آئیں، انہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ ایک زخمی مسافر کی حالت کے پیش نظر اسے مزید علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے باعث اسٹیشن پر کچھ دیر کیلئے صورتحال متاثر ہوئی اور مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔
دوسری جانب میٹرو بس انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، جی ایم آپریشنز عزیر شاہ کے مطابق حادثے کی انکوائری جاری ہے اور واقعے کے ذمہ دار ڈرائیور کا تعین کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ڈٹ گئی، کل سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
عزیر شاہ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قصوروار ڈرائیور کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور اسے معطل کیا جائے گا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری جاری ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔