وزیر اعظم کا ایرانی وزیر خارجہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
فائل فوٹو
Updated | Published October, 2 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم ختم کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجوارِرحمت میں جگہ عطا فرمائے ،اللہ سوگوارخاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا فرمائے۔
ایرانی وزیر خارجہ نےمشکل وقت میں غم میں شریک ہونے پر وزیراعظم شہبازکا شکریہ ادا کیا۔