لانگ مارچ: علی امین گنڈاپور کا 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Ali Amin Gandapur
فائل فوٹو
Updated | Published October, 2 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی کے لانگ مارچ کیلئے 50 لاکھ روپے فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ میں وہ 50 لاکھ روپے خود سہیل آفریدی کے حوالے کریں گے، یہ رقم لانگ مارچ کے انتظامات اور دیگر ضروری اخراجات کیلئے استعمال کی جائے گی۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران ان کے قافلے میں جتنے بھی افراد شریک ہوں گے، ان کے اخراجات بھی وہ خود برداشت کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مارچ کیلئے گاڑیوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اس سلسلے میں بھی مالی انتظام کیا جا رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق گاڑیوں کے مالکان کو شورٹی کی مد میں 15 لاکھ روپے فی گاڑی جمع کروائے گئے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے تک کی شورٹی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور شرکا کیلئے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے آج آمنے سامنے بیٹھیں گے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کیخلاف احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں