وفاق نے گورنر راج لگایا تو ہر آپشن استعمال کرینگے: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک بیان میں یہ بات کہی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 1 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ اگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کرینگے۔
ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہو ں گے، ہم گورنر راج کی مذمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت
انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا،خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگانے کے بعد قومی اسمبلی سےاستعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا، مضبوط وفاق کےلیے خودمختار صوبہ بہت ضروری ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آپ بات چیت کریں، بہانہ یہ لایا جارہا ہے کہ دہشتگردی ہے،کیا بلوچستان میں دہشتگردی نہیں؟ وہاں کیوں گورنرراج نہیں لگارہے؟