بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 1 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹس پر نامکمل یا غیرمصدقہ سفری دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معاینہ کیا اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے امیگریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے مسافروں سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور ان سے امیگریشن کے طریقہ کار، درپیش مسائل اور دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات خود چیک کیں اور ان کی آن دی اسپاٹ تصدیق بھی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

محسن نقوی نے امیگریشن ٹیم کے بہترین انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹرز پر اضافی عملہ تعینات کرنے سے مسافروں کی طویل قطاریں ختم ہو چکی ہیں، جس سے سفر کو آسان بنانے میں مدد ملی ہے۔

وزیر داخلہ نے بہترین انتظامات اور کارکردگی پر ایئرپورٹ امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

وزیر داخلہ کی اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو امیگریشن کے دوران تمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انھوں نے ہدایت کی نامکمل یا غیر قانونی سفری دستاویزات کے حامل کسی بھی مسافر کو سفر کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.16 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.06 ▼ 0.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.66 ▲ 1.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,256 ▼ 14,010
Gold 22K Per Tola 392,568 ▼ 12,843
Gold 21K Per Tola 374,724 ▼ 12,259
Gold 18K Per Tola 321,192 ▼ 10,508
Silver Per Tola 6,299 ▼ 321
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 52.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.54 ▼ 1.49
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں