لاہور ایک پھر آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا

Lahore Air Pollution
فائل فوٹو
Updated | Published September, 24 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا، جہاں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 210 ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی کے اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے اطراف میں آلودگی کی شرح 215 ریکارڈ ہوئی، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں یہ شرح 210 رہی، اے آر سی کے علاقے میں فضائی آلودگی کی شرح 201 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح پیراگون میں آلودگی کی شرح 194، برکی روڈ پر 183، ڈی ایچ اے میں 177، بیدیاں روڈ کے اطراف 176 جبکہ عسکری 10 میں فضائی آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

موسم کی صورتحال کے مطابق شہر میں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ماہرین کے مطابق شہریوں کو فضائی آلودگی کی بلند شرح کے دوران غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر وقت گزارنے سے گریز کرنا چاہیے، خصوصاً حساس افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم فضائی آلودگی کی شرح میں کمی یا اضافے کا انحصار موسمی حالات، ہواؤں اور دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.40 ▼ 1.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.86 ▼ 2.94
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 —
Gold 22K Per Tola 416,307 —
Gold 21K Per Tola 397,384 —
Gold 18K Per Tola 340,615 —
Silver Per Tola 6,933 —
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 —
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں