عظمیٰ اور نورین کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published September, 24 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کیلئے تیار ہے، بیرسٹر گوہر
عدالت میں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے مدثر عمر ایڈووکیٹ اور بیرسٹر تیمور پیش ہوئے جب کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ خان اور نوری نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔