عمرہ زائرین کو ویکسی نیشن کے بغیر 10 اکتوبر تک سفر کرنے کی اجازت
فوکل پرسن ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کے مطابق عازمینِ عمرہ کے لیے سہولتیں بہتر بنانے کے مقصد سے ویکسی نیشن سے متعلق مہلت میں توسیع کی گئی ہے۔
فوکل پرس غلام مرتضیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے عمرہ زائرین پر 15 اکتوبر سے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔ پشاور کے عمرہ زائرین 14 اکتوبر تک ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ عمرہ زائرین کےلیے سول سرجن آفس پشاور میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں خواتین اور مردوں کے 20 کاؤنٹر بنادیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹر میں نادرا کے دو سہولت سینٹر بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ شہری سفر سے کم از کم 10 دن قبل ویکسی نیشن کروالیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں 5 نادرا سہولت سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں زائرین کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ جیکب لائن ڈسپنسری میں آئندہ ہفتے سے ویکسی نیشن کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔