سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Chaman Earthquake
فائل فوٹو
Updated | Published September, 23 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن اور ملحقہ سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز چمن کے قریب واقع پہاڑی سلسلے میں تھا، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بعض علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات کا رخ کیا۔

زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ چترال، سوات، ملاکنڈ اور ضلع مہمند سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔

حکام کے مطابق گزشتہ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان

مسلسل زلزلوں کے باعث مختلف علاقوں میں شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، تاہم متعلقہ اداروں کے مطابق چمن میں آنے والے تازہ زلزلے کے بعد فی الحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں