بلوچستان:ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

آپریشن شبعان 2/فائل فوٹو
آپریشن شبعان 2/فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ساران تنگی میں کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور آپریشن شعبان 2 آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان 2 جاری رہے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے، قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں