ڈی آئی خان: انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کئے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں، 35 ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے میں 30 ہزار 162 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

امتحانی نتائج کے مطابق رواں سال طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی، عائشہ رحمان نے 1146 نمبر حاصل کر کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ملیحہ فاطمہ نے ایک 1137 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے۔

اسی طرح محمد ذیشان 1136 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے یوں مجموعی طور پر نمایاں پوزیشنز میں طالبات کی کارکردگی خاص طور پر سامنے آئی، جس میں ان کی تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کا اندازہ ہوتا ہے۔

رواں برس انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں روایتی طریقہ کار کے ساتھ ایک اور اہم تبدیلی بھی متعارف کرائی گئی، پہلی بار آن سکرین مارکنگ سسٹم کے ذریعے امتحانی پرچوں کی جانچ کا عمل انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے 48 سکولوں میں کل چھٹی ہوگی یا نہیں؟

آن اسکرین مارکنگ کے نظام میں امتحانی پرچوں کی جانچ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جاتی ہے، جس سے جانچ کے عمل کو زیادہ منظم انداز میں مکمل کرنے میں مدد ملتی ہے، نئے نظام کے نفاذ کو امتحانی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق امتحانات اور نتائج کی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال طلبہ کے نتائج کی تیاری کے عمل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، آن اسکرین مارکنگ متعارف کرانے کا مقصد امتحانی پرچوں کی جانچ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور اسے زیادہ موثر بنانا ہے۔

نتائج سامنے آنے کے بعد کامیاب امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی کامیابی کو ان کی محنت کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات نے اعلیٰ نمبروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا بھی اظہار کیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ کا مرحلہ طلبہ کی تعلیمی زندگی میں اہم حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مختلف شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں ایسے میں امتحان نتائج نہ صرف طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کی آئندہ تعلیمی سفر کے لیے بھی اہم بنیاد بنتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 میں 85.59 فیصد کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر امیدواروں کی اچھی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ امتحانی نظام میں آن اسکرین مارکنگ کے آغاز کے ساتھ اس سال کے نتائج کو ایک نئے طریقہ کار کے تحت مرتب کیا گیا ہے جس سے مستقبل میں امتحانات اور نتائج کے نظام میں مزید ڈیجیٹل سہولتوں کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

طلبہ و طالبات اپنے نتائج جاننے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://www.bisedik.edu.pk/results/current_result

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں