پاک سعودی سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم

سعودی عرب ویزا
یہ معاہدہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
نیویارک:(ویب ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دونوں ممالک نے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

یہ معاہدہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کیا۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری یا خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس سہولت کا اطلاق عام پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید آسان بنائے گا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی فروغ ملے گا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی مذمت بھی کی، دونوں وزرائے خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں