انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان
فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
میرپور(ویب ڈیسک)انٹرپری میڈیکل گروپ میں نمایاں پوزیشنز کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،مجموعی طور پر پہلی پوزیشن محمد ابراہیم نے حاصل کرلی جنہوں نے 1200 میں سے 1140 نمبر حاصل کیے،محمد ابراہیم کا تعلق ان سائیٹ کالج بھمبر سے ہے۔
آمنہ خالد نے 1200 میں سے 1138 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،ان کا تعلق کیپس اسکول اینڈ کالج میرپور سے ہے،محمد عثمان شبیر نے 1134 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،ان کا تعلق ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے اچھی خبر
پری میڈیکل طالبات میں آمنہ خالد پہلی پوزیشن پر رہیں جبکہ آمنہ شکیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی،آمنہ شکیل نے 1200 میں سے 1130 نمبر حاصل کیے،حریم خورشید نے 1128 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر
پری میڈیکل طلبہ میں محمد ابراہیم نے پہلی جبکہ محمد عثمان شبیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،محمد احمد ڈار نے 1123 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔