جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا فساد نہیں ہے/فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا فساد نہیں ہے/فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published September, 22 2026 |
ملتان(ویب ڈیسک) پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چند روز کیلئے وزیراعظم کی درخواست مان رہے ہیں۔ وزیراعظم واپس تشریف لائیں۔ ان کے ساتھ بات کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے سڑکوں پر بیٹھے ہیں، 10 ماہ بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ریلیف نہیں ملے گا تو ہمارے پاس اکتوبر کا پہلا ہفتہ اورعشرہ بھی ہے۔ اپنی احتجاجی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہمارے کارکن مسلسل میدان میں موجود رہیں گے۔ پلان اے، بی اور سی کے مطابق کئی جگہوں سے اسلام آباد آنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا فساد نہیں ہے، ریلیف نہ ملا تولانگ مارچ کوجاری رکھیں گے، حکومت کو چند روز کی مہلت دے رہے ہیں۔ حکومت کو یہ مسئلہ حل کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم پیٹرول پرحکومتی ریلیف پیکج کو ناکافی سمجھتے ہیں، لیوی150ارب وصول کی جارہی جبکہ ریلیف25ارب کا دیا جا رہا ہے، لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیراعظم نے کہا کہ وطن واپسی پرریلیف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27ستمبر کو پی ٹی آئی کوبھی احتجاج کا پوراحق ہے، حکومت کو پی ٹی آئی سے بھی بات کرنی چاہیے، آئین سب کو پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی سے عوامی مطالبات کے لیے جاری لانگ مارچ کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں