مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 22 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پرسکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس دوران فیلڈ مارشل نے فارمیشنز کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔