حکومت سے 100 روپے سستا پیٹرول حاصل کرنے کا ڈیجیٹل نظام فعال

Prime Minister Petrol Relief Scheme
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published September, 14 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت عوام کو فی لیٹر 100 روپے سستا پیٹرول فراہم کرنے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچایا جائے گا۔

حکومت نے سخت معاشی حالات میں محنت کش اور کم آمدن والے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی کی فراہمی کا عمل شفاف اور خودکار بنانے کیلئے یہ نظام تیار کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزارتِ آئی ٹی نے صوبائی محکموں، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے جامع ڈیجیٹل نظام تشکیل دیا ہے، جس کے ذریعے مستحق شہریوں کی شناخت اور گاڑیوں کی تصدیق کا عمل خودکار طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اسکیم کے تحت اہل شہریوں کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی۔ موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کیلئے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلئے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کے تعاون سے گاڑیوں کی تصدیق کا نظام بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے تاکہ سبسڈی کا فائدہ صرف اہل افراد تک پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی جانب سے پیٹرول پر ریلیف کس طرح حاصل کیا جائے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

حکومت کا کہنا ہے کہ جدید نظام کے ذریعے پیٹرول سبسڈی کی تقسیم میں شفافیت برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ حقدار شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں