وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی میں بڑی آسانی

Apna Ghar Program Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو بھی اسکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی تجویز پر یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد نان بینکنگ ہاؤسنگ فنانس اور انویسٹمنٹ فنانس کمپنیاں بھی اس پروگرام کے تحت قرض فراہم کر سکیں گی۔ اب شہریوں کو گھر کی تعمیر یا خریداری کیلئے بآسانی مالی معاونت حاصل ہو سکے گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق نان بینکنگ کمپنیاں ایک کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرض فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی، جبکہ مائیکرو فنانس ادارے 50 لاکھ روپے تک قرض دے سکیں گے۔ اس نئے فریم ورک کے تحت وہ شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے روایتی بینک اکاؤنٹس موجود نہیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت پہلے 10 سال کیلئے صرف 5 فیصد شرح منافع پر قرض فراہم کیا جائے گا، جس سے کم اور متوسط آمدنی والے افراد کیلئے گھر کا حصول آسان ہو جائے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا نیٹ ورک ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک پھیلا ہوا ہے، جس سے ہاؤسنگ فنانس کی سہولت دیہی علاقوں تک بھی پہنچے گی، اس حوالے سے باضابطہ فریم ورک جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس 2027 کا مکمل شیڈول جاری

مزید بتایا گیا  کہ یہ کمپنیاں بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشتراک سے بھی قرض فراہم کر سکیں گی، جس سے پروگرام کی وسعت اور اثر میں مزید اضافہ ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں