نجی کنسورشیم آئندہ ماہ پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول سنبھال لے گا

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری کمیشن نے سنو نیوز کے سوالات کے جوابات دے دیے، نجی کنسورشیم آئندہ ماہ جولائی میں پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول سنبھال لے گا۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published June, 24 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ارشاد سنجرانی) پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری کمیشن نے سنو نیوز کے سوالات کے جوابات دے دیے، نجی کنسورشیم آئندہ ماہ جولائی میں پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول سنبھال لے گا۔

نجکاری کمیشن کے ترجمان نے سنو نیوز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پی آئی اے کو نجی شعبے کے حوالے سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔

ترجمان نجکاری کمیشن نے بتایا کہ نجی کنسورشیم کے حوالے سے متعلق پی آئی اے کو ملکی اور بین الاقوامی ریگولیٹری منظوری دے دی گئی ہے، عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) اور تکمیل کے لیے ضروری رضامندی حاصل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شیئر پرچیز اور سبسکرپشن معاہدہ کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے ، جون کے آخر تک فرسٹ کلوزنگ کے وقت 85 ارب روپے کی رقم کی ادائیگی عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے ادا کیے جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو خرید لیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ بقیہ رقم خریدار کی طرف سے معاہدے کی شرائط کے مطابق پہلی بندش کے وقت جمع کرائی جائے گی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے حصص کی منتقلی کے ساتھ عارف حبیب کنسورشیم کو مینجمنٹ کنٹرول فرسٹ کلوزنگ پر دیا جائے گا، فریقین فی الحال جون 2026 کے آخر تک پہلی فنانشل کلوزنگ کو مکمل کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں